ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: پیدل چل رہے شخص کو بائیک نے ماری ٹکر؛ مینگلور اسپتال میں انتقال

بھٹکل: پیدل چل رہے شخص کو بائیک نے ماری ٹکر؛ مینگلور اسپتال میں انتقال

Wed, 27 Nov 2024 23:24:37  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل، 27 نومبر (ایس او نیوز): بھٹکل کورٹ کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ مرحوم کی شناخت بھٹکل کوگتی کے رہائشی حسین شبیر بنٹوال (58) کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حسین شبیر صاحب نیشنل ہائی وے پر شمس الدین سرکل کی طرف جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار بائیک نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثہ بدھ کی شام تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد مینگلور کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا۔ بدقسمتی سے رات تقریباً 10:30 بجے خبر موصول ہوئی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بھٹکل ٹاؤن پولیس تھانے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Share: